منڈگوڈ:3؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے باچنکی دیہات کے قریب گنا لےجانےکے لئے کھیت پہنچی ایک لاری کو اچانک آگ لگنے سے کافی نقصان ہونےکا واقعہ پیش آیاہے۔
باچنکی دیہات کے بھرمنا ایگپنور کے کھیت میں کاٹ کر رکھےگئے گنے کو ہلیال کے شکر کارخانے لےجانے کے لئے پہنچی لاری اچانک آگ کی لپیٹ میں آگئی ۔ چونکہ ابھی گنا لوڈ نہیں کیا گیا تھا اس لئے زیادہ نقصان نہیں ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ اطلاع پانےکےبعد جائے وقوع پر پہنچی فائر برگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔ مقامی پولس بھی جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔